ابوعبدالرحمٰن اشعری یا اشجعی رضی اللہ عنہ،انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،کہ طہارت ایمان کی شرط ہے،یحییٰ بن میمون عبدی نے ،یحییٰ بن
ابوکثیرسے،انہوں نے ابوسلام اسود سے،انہوں نے ابوعبدالرحمٰن اشعری سے روایت کی،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے، بقول ابومندہ ان کی کنیت ابومالک
ہے،اسے ابان بن یزید نے یحییٰ بن ابوکثیر سے اوربقول ان کے انہوں نے ابومالک الاشعری سے روایت کیا۔