ابوعبدالرحمٰن مخزومی،طبرانی نے بھی انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،ابوموسیٰ نے اذناً ابوغالب سے،انہوں نے ابوبکرسے(ح)ابوموسیٰ لکھتے ہیں،حسن بن احمد بن
عبداللہ سے،انہوں نے سلیمان بن محمد بن عبدوس بن کامل السراج سے،انہوں نے ابوکریب سے،انہوں نے زیدبن حباب سے، انہوں نے عثمان بن عبدالرحمٰن مخزومی سے،انہوں
نے اپنے والد سے ،انہوں نے داداسے روایت کی، کہ سعد نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے وصیّت کے بارے میں دریافت کیا،آپ نے چوتھے حصے کی اجازت دی،ابونعیم
اورابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔