ابوعبداللہ،انہیں صحبت ملی،ان سے ابومصبح المقراعی نے روایت کی،اوزاعی نے ابن یسار سے، انہوں نے مصبح بن ابومصبح سے روایت کی،ان کے والدنے ایک صحابی
ابوعبداللہ سے پوچھا(جو اپنے گھوڑے کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے)کہ آپ گھوڑے پر سوار کیوں نہیں ہورہے،انہوں نے جواب دیا،میں نے حضورِاکرم سے سنا،کہ جس کے قدم
اللہ کی راہ میں غبارآلودہوگئے،اس پر جہنم کی آگ حرام کر دی گئی،نیزاس سے میراگھوڑا فائدے میں رہے گا،اورا پنے خاندان سے بے نیاز ہوں گا،اورزیادہ تر
اپناسفر گھوڑے سے اترکرطے کروں گا،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔