ابوالاخنس بن حذافہ بن قیس بن عدی بن سعد بن سہم قرشی سہمی،ان کی اور ان کے بھائی خنیس کی ماں کا نام ضعیفہ دختر جزیم بن سعید بن رباب بن سہم تھا،یہ صحابی
عبداللہ بن خنیس کے بھائی تھے ان کی صحبت مشکوک ہے،ان کا نام بھی معلوم نہیں ہوسکا،ان کے بھائیوں کا ذکر پہلے گزرچکا ہے۔
زبیر اور عقب نے ابوالاخنس ولد حذافہ (جو بنوقیس بن عدی سے تعلق رکھتے ہیں)کی اولاد کے بارے میں لکھا ہے،کہ اس خاندان میں سے سوائے عبداللہ بن محمد بن ذویب
بن غمامہ بن ابوالاخنس بن حذافہ کے سب ختم ہوگئے ہیں،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔