ابوعلی بن عبداللہ بن حارث بن رحضہ بن عامر بن رواحہ بن حجر بن معیص بن عامر بن لوئی،قرشی، عامری،ان کی والدہ کانام ہنددختر مالک بن علقمہ تھا،معرکئہ یمامہ
میں شہیدہوئےاورفتح مکہ کے موقع پر مسلمان ہوئے تھے،ابوعمرنے ان کا ذکرکیا ہےاورلکھاہے کہ مجھے ان کی کسی روایت کاعلم نہیں،یہ بھی تحریر کیاہےکہ انہیں علی
بن عبداللہ بھی کہاگیاہے،ابنِ اثیر لکھتے ہیں،یہ ابوعمرکاقول ہے اورزبیر بن بکار کا خیال یہ ہے کہ بنو رحضہ بن عامر بن رواحہ سے ابوعلی بن حارث بن رحضہ
معرکۂ یمامہ میں شہیدہوگئے تھے،اس کے بعد تحریرکیاہےکہ علی بن عبیداللہ بن حارث بن رحضہ جنگ یمامہ میں شہیدہوئے تھے،چنانچہ زبیرکےقول کے مطابق ابوعلی،علی
بن عبیداللہ کے چچاہونگے،اوربقول ابوعمردونوں ایک ہیں،ان کے بارے میں دونوں روایتیں ہیں،ابوعلی بن عبداللہ اور علی بن عبداللہ،واللہ اعلم۔