ابوعقیل ان کا نام عبدالرحمٰن بن عبداللہ البلوی،انصاری اوسی تھا،یہ لوگ بنو ججبا بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف کے حلیف تھے،جاہلیت میں ان کا نام عبدالعزی
تھا،جسے بدل کر حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمٰن کردیا،طبری لکھتے ہیں کہ ابوعقیل ،عبیلہ قسمیل بن فراربن بلی کی اولادسے تھے،امین اسحاق نے ان کا
ذکرکیاہے،اورانہیں بنوججبا کا حلیف قراردیا ہے۔
ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے غزوۂ بدر،انصار کے قبیلے اوس سےاورپھربنوثعلبہ بن عمروبن عوف سے ایک جماعت کا
ذکرکیاہے،آگے چل کر لکھاہے کہ بنو جحجیا بن مکفہ بن عوف سے،ابوعقیل بن عبداللہ بن ثعلبہ از بنوقضاعہ تھے،نیز ابنِ ہشام نے اکائی سے، انہوں نے ابنِ اسحاق سے
اسی طرح روایت کیاہے،ہاں البتہ سلسلۂ نسب میں کچھ اضافہ کیا ہے، ثعلبہ بن تیحان بن عامر بن حارث بن مالک بن عامربن انیف بن حشم بن عبداللہ بن تیم بن اراس
بن عامربن عبیلہ بن قسمیل بن فزاربن بلی،سلمہ نے ابن اسحاق سے اسی طرح ذکرکیاہے،ابوعمراور ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے،ابوموسیٰ لکھتے ہیں،کہ ابوجعفرکی رائے
کے مطابق یہ وہی صاحب ہیں جو جنگِ یمامہ میں شہید ہوئے تھے۔