ابوارطاۃ احمسی،یہ جریر کا پیغام حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لائے تھے،امام بخاری نے باب المغازی میں ان کا ذکر کیا ہے،ان کا نام حصین بن
معاویہ حسین لکھاہے۔
یحییٰ اور ابویاسر نے باسنادہما مسلم سے،انہوں نے ابوعمر سے،انہوں نے مروان سے،انہوں نے اسماعیل سے،انہوں نے قیس سے،انہوں نے جریر سے روایت کی اور ذوالخلصہ
کی بربادی کا ذکر کیا، اور بتایا کہ ابوارطاہ حسین بن ربیعہ جریرکی طرف سے،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوخوش خبری دینے آئے تھے،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے اس
کا ذکر کیا ہے۔