ابواروی،دوسی،حجازی،یہ صحابی ذوالحلیفہ میں قیام کرتے ،ان سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن اور ابو واقد صالح بن محمد بن زائدہ مدنی نے اور سلیمان بن حرب نے وہیب سے،انہوں نے ابوواقد صالح بن محمد سے،انہوں نے ابواروی سے روایت کی،کہ میں نمازعصر حضورِاکرم کے ساتھ پڑھکرغروب آفتاب سے پہلے شجرہ پہنچ جایا کرتا تھا۔
احمد بن عثمان بن ابوعلی نے ابورشید عبدالکریم بن احمد بن منصور بن محمد بن سعیدسے،انہوں نے ابومسعود سلیمان بن ابراہیم بن محمد بن سلیمان سے،انہوں نے ابوبکر محمد بن علی بن موسیٰ بن مردویہ سے،انہوں نے ابراہیم بن محمد بن ابراہیم دبیلی سے،اور دعلج بن احمد سے،انہوں نے محمد بن علی بن زید سے،انہوں نے بشر بن عیسیٰ بن مرحوم العطارسے،انہوں نے نضر بن عربی سے،انہوں نے عاصم بن سہیل سے،انہوں نے محمدبن ابراہیم سے،انہوں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے، انہوں نےابواروی سے روایت کی،کہ میں حضورِ اکرم کے پاس بیٹھاہواتھاکہ حضرت ابوبکراور عمر آگئے،آپ نے فرمایا،اللہ کا شکر ،کہ تم دونوں نے میر ے مشن کی تائید کی،تینوں نے ذکر کیا ہے۔