ابوالعشراءالدارمی،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،کسی نے اسامہ بن مالک بن قہطم، کسی نے بلز،کسی نے مالک بن اسامہ اورکسی نے عطاردبن برز لکھاہے،بعض نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،مگریہ غلط ہے،درج ذیل حدیث کے راوی ان کے والد ہیں،"لوطعنت فی فخدھا لاجزاء عنک"اگرتم جانورکی ران میں نیزہ چبھودو،تویہ جائزہوگا،ہم اسامہ کے ترجمے میں اس کاذکرکر آئے ہیں،اورصحبت ان کے والدکوملی اورمالک بن قہطم کے ترجمے میں اس کا ذکرکرآئے ہیں۔