ابوالاسود النہدی رضی اللہ عنہ،یونس بن بکیر نے عنبسہ بن ازہرسے،انہوں نے ابوالاسود نہدی سے،انہوں نے اپنے والد سے،جنہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کوپایا،روایت کی،کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لنگڑاکرچل رہے تھے،اورایک غارکی طرف جارہے تھےچنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں کی انگلی زخمی ہوگئی،اس پر آپ نے فرمایا۔
ماانت الااصبح ومیت وفی سبیل اللہ مالقیت
(ترجمہ)توایک انگلی ہی توہے،جوزخمی ہوگئی ہے،اوریہ تکلیف تجھے اللہ کی راہ میں پیش آئی ہے۔
اوراسی واقعہ کوشعبہ،ثوری،زہیراورابوعوانہ وغیرہ نے اسود بن قیس سے،انہوں نے جندب سے روایت کیا،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔