ابوالاسود بن سندرالجذامی،ایک روایت میں ان کانام سندریا عبداللہ بن سندر ہے،یہ درست نہیں ، ان کا نام ابوالاسودابن سندرہے،ان کی حدیث دربارۂ بنواسلم،غفار تجیب مصر میں معروف ہے،انہیں صحبت میسر آئی،ان سے یزید بن ابی حبیب نے بہ سند ابوالخیر روایت کی،ہم ان کا ذکرِ مفصل عبداللہ بن سندر کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔