ابوعطیتہ البکری از بنوبکر بن وائل،ان سے مروی ہے،کہ ان کے اہل خاندان انہیں(جب وہ ابھی لڑکے تھے)لے کر حضورِاکرم کی خدمت میں لائے،ان سے مسکین بن عبداللہ ابوفاطمہ ازدی نے روایت بیان کی کہ مجھے لے کر حضوراکرم کی خدمت میں لائے،اورمیں ابھی نوجوان لڑکاتھا، میں نے ابوعطیہ کو اس وقت دیکھا جب وہ سجستان کے لوگوں کو مدینے میں جمع کررہے تھےاوروہ شہرسے میل بھر دُورفروکش تھے،میں نے ابوعطیہ کو اس وقت دیکھا،ان کی ڈاڑھی اور سرکے بال سفید ہوچکے تھے،اورسرپر سفید پگڑی باندھ رکھی تھی،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔