ابوالعوسجہ ضبی،ابوموسیٰ نے کتابتہً ابوالخیر محمدبن احمد بن باغیان سے،انہوں نے ابوالحسین سے، انہوں نےابوعبداللہ الجرجانی سے،انہوں نے ابوالعباس اصم سے،انہوں نے عباس الدوری سے، انہوں نے مہدی بن حفص ابواحمد سے ،انہوں نے ابوالاحوص سے،انہوں نے سلیمان بن فرم سے، انہوں نے عوسجہ سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ وہ ایک سفر میں حضورِاکرم کے ساتھ تھا،انہوں نے دیکھاکہ حضورِاکرم موزوں پر مسح فرماتے تھے۔
امام بخاری نے ذہلی سے ،انہوں نےمہدی سےیہ روایت کی،بقول ابن عقدہ عوسجہ کوفے کے ضبی قبیلے سے ہیں،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔