ابوالاعور بن ظالم بن عیسیٰ بن حرا م بن جندب بن عامر بن غنم بن عدی بن نجارانصاری خزرجی، غزوہ بدر اور احد میں موجودتھے،ابنِ اسحاق کہتے ہیں کہ ان کا نام کعب بن حارث تھا،ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،بہ سلسلۂ شہدائے بدراز بنوحرام بن جندب،ابوالاعور بن حارث کانام لیا ہے،اور یہی رائے ابن الکلبی کی ہے،ابنِ عمارہ کہتے ہیں کہ ابوالاعور کا نا م حارث بن ظالم بن عبس تھا،اور کعب الاعور کے چچاکانام تھااور جو شخص ان کے نسب کو نہیں جانتا،اس نے کعب الاعور کا نام رکھ دیا،لیکن یہ غلط ہے،ابن ہشام لکھتے ہیں،کہ ان کا نام ابوالاعور حارث بن ظالم تھا،لیکن صحیح بات وہ ہے،جو ابنِ اسحاق نے کہی ہے،اور اسی طرح موسیٰ بن عقبہ نے ابوالاعور بن حارث لکھا ہے،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔