ابوالاعور عمروبن سفیان السلمی ہم ان کا ذکر کر آئے ہیں،صحابی تھے،ابوحاتم رازی لکھتے ہیں،نہ تو ان کی صحبت ثابت ہے،اور نہ ان سے کوئی روایت مروی ہے،ایک روایت میں ہے کہ وہ غزوۂ حنین میں بہ حیثیت کافر شریک ہوئے اور بعد میں مالک بن عوف کے ساتھ اسلام قبول کیا،اور انہوں نے غزوۂ حنین میں بنوحوازن کی شکست کا واقعہ بیان کیا،بعد میں وہ امیر معاویہ کے خواص میں شامل ہوگئے تھےاور جنگ صفین میں شریک تھے اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ان مخالفین میں سے تھے،جن کے خلاف امیرالمومنین قنوت میں بددعافرمایاکرتے،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔