ابوالازوراحمری ،بلند مرتبہ صحابہ سے تھے،اور شراب پینے کے بارے میں ان کا واقعہ مشہورہے، ابوالازور،ابوجندل اور ضرار بن خطاب نے شراب کے بارے میں قرآن سے ایک آیت کی تاویل کی تھی،جسے ہم ابوجندل کے ترجمے میں بیان کریں گے۔
ابوالازور نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک حدیث روایت کی،آپ نے فرمایا،رمضان میں عمرے کا ثواب حج کے برابر ہے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔