ابوبردہ ،جمیع بن عمیر کوفی کے ماموں تھے،ایک روایت میں ابوبردہ بن نیار آیا ہے،شریک نے وائل بن داؤد سے،انہوں نے جمیع بن عمیر سے،انہوں نے اپنے ماموں ابوبردہ سے روایت کی،حضورِ اکرم نے فرمایا،ہر آدمی کی بہترین کمائی اس کا بیٹا ہے،امام ثوری نے وائل سے روایت کی،اور بقولِ سعید بن عمیر انہوں نے اپنے ابوبردہ سے روایت کی اور یہی زیادہ مشہور ہے،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔