ابوبردہ انصاری ظفری،اور ظفر کا نام کعب بن مالک بن اوس تھا،انہوں نے حضوراکرم سے روایت کی،بقول ابونعیم وہ کوفی ہیں،اور ابنِ مندہ انہیں مدنی بتاتے ہیں،
عبدالملک نے ارو بروایتے عبداللہ بن مغیث بن ابی بردہ نے اپنے والد سے،اس نے داداسے روایت کی،کہ انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم سے سُنا،آپ نے فرمایا کہ کاہنوں کی دو جماعتوں میں ایک ایسا آدمی پیداہوگا جو قرآ ن کی ایسی تفسیر بیان کرے گا،جواس کے بعد اورکوئی ایسی تفسیر نہیں پیش کر سکے گا،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔
کہتے ہیں کہ وہ مفسر محمد بن کعب القرظی تھے،اور کاہنوں سے مراد بنوقریظہ اور بنونضیر تھے۔