ابوبردہ ہانیٔ بن تیار،بقول ابن اسحاق ان کا نام ہانیٔ بن عمرو ہے،ہشیم نے اشعث بن عدی بن ثابت سے، انہوں نے براء سے روایت کی،کہ میرے ماموں حارث بن عمرو میرے پاس سے گزرے، ابوعمرکہتے ہیں،کہ زیادہ تر ان کا نسب یوں بیان کیا جاتا ہے،ہانیٔ بن تیار بن عمروبن عبیدبن کلاب بن دہمان بن غنم بن ذبیان بن ہمیم بن کاہل بن ذہل بن ہنی بن بلی بن عمرو بن الحاف بن قضاعہ(اور انصار کے بنوحارثہ ان کے حلیف تھے)عقبۂ ثانیہ میں یہ بھی ستر آدمیوں میں موجود تھے،اور تمام غزوات میں حضورِاکرم کے ساتھ رہے۔
عبیداللہ بن سمین نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلۂ حاضرین عقبہ از بنو حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس وابوبردہ بن نیارجن کا نام ہانیٔ بن نیا ر بن عمرو بن عبید بن کلاب بن دہمان بن غنم بن ذبیان بن ہمیم بن کا ہلّ بن ذیل بن ہنی بن بلی ہے،جوان کا حلیف تھا،اوراسی اسنادسے بہ سلسلۂ شرکائے غزوۂ بدر از بنو حارثہ بن حارث اوران کے حلیفوں سے از بنوبلی،ابوبردہ بن نیار ہیں ،جو لاولد تھےاور فتح مکہ میں موجود تھے،اور بنوحارثہ بن حارث کا علم ان کے پاس تھا،نیزوہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی جنگوں کین شریک رہے،اور امیر معاویہ کی خلافت کے ابتدائی ایام میں انہوں نے وفات پائی،یہ واقد ی کا قول ہے اور جنگِ احد کے موقعہ پرمسلمانوں کے لشکر میں صرف دو گھوڑے تھے،جن میں سے ایک حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گھوڑا تھا،اور دوسرا ابوبردہ بن نیار کا،تینوں نے ان کا ذکرکیا ہے،اور ہم جناب ہانیٔ کے ترجمے میں زیادہ تفصیل سے لکھ آئے ہیں۔