ابوبزہ،عبداللہ بن سائب کے مولیٰ،اور مکے کے مشہور مقری خاندان کے دادا تھے،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،ابوالحسن احمد بن محمد بن قاسم بن ابوبزہ نے اپنے والدمحمد سے اس نے اپنے والد قاسم سے،ا س نے اپنے والدابوبرزہ سے روایت کی،کہ وہ اپنے مولیٰ عبداللہ بن سائب کے ساتھ حضورِاکرم کے خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے حضورِ اکر م کے ہاتھوں،پاؤں اور سر کو بوسہ دیا،ابوبکرمقری نے ابوالشیخ سے روایت کی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔