ابوالضیّاع،ایک روایت میں ان کا نام نعمان ہے،اورایک دوسری روایت میں عمیر بن ثابت نعمان بن امیہ بن امراء القیس (البرک)بن ثعلبہ بن عمروبن عوف بن مالک بن
اوس ہے،اسی طرح ایک اورروایت کے مطابق نعمان بن ثابت بن امراء القیس ہے،وہ اپنی کنیت سے مشہورہیں،غزوات بدر،احد،خندق اور حدیبیہ میں موجودتھے اورمعرکۂ
خیبرمیں شہیدہوئے تھے۔
عبیداللہ بن سمیین نے باسنادہ ابن بکیرسے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدراز بنوثعلبہ بن عمروبن عوف و ازابوالضیاع بن ثابت،نیز اسی اسناد سے
دربارۂ شہدائے غزوۂ خیبر از قبائل انصار از بنو عمرو بن عوف و ابوالضیاح بن ثابت بن نعمان بن ثابت بن امراء القیس کا ذکر کیا ہے،کہاجاتاہے کہ ایک یہودی نے
ان کے سرپروارکیا،اورکھوپڑی پھٹ گئی،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔