ابوفالج انماری،انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوپایا،اوردَورِ جاہلیّت میں
اکل الدمکا
ارتکاب کیاتھا، ان سے محمدبن زیادالہانی نے موقوفاً روایت کی،امام احمد بن حنبل نے مسندمیں ان کا ذکرکیاہے،اوران سے جو روایت بیان کی ہے،اس سے معلوم ہوتا
ہے،کہ انہیں صحبت نصیب ہوئی، اورانکی حدیث ہم ابوعنبتہ الخولانی کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں،ابن مندہ نے ان کاذکرکیاہے۔