ابوفریعہ سلمی حجازی تھےاوربروایتے بنواسلم سے تھے،حسن بن یعقوب بن خالدبن رفاعہ بن ابوفریعہ نے اپنے والد یعقوب بن خالد سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے
اپنے دادارفاعہ سے،انہوں نے ابوفریعہ سے روایت کی،جب غزوۂ حنین میں لوگ بھاگ کھڑے ہوئے،اورآپ کے ساتھ صرف بنوسلیم کھڑے رہ گئےتوحضورِاکرم نے فرمایااے
بنوسلیم!اللہ تعالیٰ تمہارے آج کے دن کونہیں بھولے گا،ایک روایت کے مطابق ابوفریعہ ہی ان کا نام تھا،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔