ابوفروہ اشجعی،کوفی تھے،عبدالعزیزبن مسلم نے ابواسحاق سے،انہوں نے ابوفروہ سے روایت کی کہ وہ مدینے میں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہوئے،اورگزارش کی،یارسول اللہ مجھے کوئی ایسی چیز بتائیےجسے رات کو سوتے وقت پڑھ لیاکروں،فرمایا،سورۂ کافرون پڑھ لیا کر،جو تیری طرف سے شرک سے اعلانِ
بیزاری ہوگایہی روایت ابنِ اسحاق سے ایک جماعت نے ازفروہ بن نوفل اورانہوں نے اپنے والد سے روایت کی،اسی طرح ابومالک اشجعی نے عبدالرحیم بن نوفل بن عتاب
اشجعی سے روایت کی ہے،جوغلط ہے،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔