ابوفسیلہ،محمدبن عمرالمدینی نے کتابتہً حسن بن احمدبن عبداللہ سے،انہوں نے محمد بن محمد سے، انہوں نےمحمد بن عبداللہ حضری سے،انہوں نے ابوبکربن ابوشیبہ
سے،انہوں نے زیاد بن ربیع یحمدی سے،انہوں نے عبادبن کبیرشامی سےاورانہوں نے اپنے قبیلے کی ایک عورت سے جس کا نام فسیلہ تھا،اپنے والد سےسُنا،کہ انہوں نے
حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم سے دریافت کیا،یارسول اللہ!کیااپنی قوم سے محبت کرناعصبیت ہے،آپ نے فرمایا،نہیں،بلکہ اپنی قوم کی بے انصافی پر مدد کرناعصبیت
ہے۔
ان کے نام کے بارے میں ایک روایت حصیلہ ہے اوران کے والد کانام واپلہ بن اسقع تھا،ابوموسیٰ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے،ابن اثیرلکھتے ہیں،کہ بلاشبہ ان کے
والد کانام واثلہ بن اسقع تھا۔