ابواوفی،عبداللہ اور زید ان کے دو بیٹے تھے،ان کا نام علقمہ بن خالد بن حارث بن ابی اسید بن رفاعہ بن ثعلبہ بن ہوازن بن اسلم بن اقصی بن حارثہ تھا،انہیں
حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،واقدی نے ان کا ذکر کیا ہے،یہ وہ صاحب ہیں،جو حضورِ اکرم کی خدمت میں صدقات لے کر آئے تھے،توحضور
اکرم نے دعافرمائی تھی،اے اللہ !تو ابواوفی کی اولاد پر اپنی رحمت نازل فرما،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔