ابوفاطمہ ایادی،محمد بن ابوبکر مدینی نے (جس کی انہیں اجازت دی گئی)ابوسہیل قتیبہ بن احمدبن عبدالرحمٰن کسانی سے،انہوں نے شجاع بن علی سے،انہوں نے عمربن
عبدالوہاب سے،انہوں نے ابوسعید نسانی محمدبن یونس سے،انہوں نے ابوالعباس محمد بن محمد بن سعید بن بالویہ سے،انہوں نے عثمان بن سعیدالدارمی سے،انہوں نے محمد
بن بکارسے،انہوں نے عنبہ بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ابوعمران الجونی سے،انہوں نے ابوفاطمہ ایادی سے روایت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ
اس شخص کاحکیم نہ کہو کہ جو ایک ایسے شخص کے ساتھ جس سے بچاؤ کی کوئی صورت نہ ہو،حسن سلوک سے پیش نہ آئے تاآنکہ اللہ تعالیٰ اس کی نجات کی کوئی صورت
پیداکردے، ابو موسیٰ نے ذکرکیاہے۔