ابوفوزہ جریرالسلمی،انہیں صحبت نصیب ہوئی،یہ شامی تھے،ان سے عثمان بن ابوالعاتکہ بشرمولیٰ معاویہ اورعلابن حارث نے روایت کی۔
ابن وہب نے معاویہ بن صاؒھ سے،انہوں نے ابوعمرو الازدی سے،انہوں نے بشرمولیٰ معاویہ سے روایت کی،ان کا کہناہے،کہ انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دس
صحابہ سے جن میں ابو فوزہ شامل ہیں،سُنا،کہ جب تم نئے چاندکودیکھو،توذیل کی دعاپڑھاکرو۔
"اللّھم اجعل شھرنا الماضی خیرناشھرا وخیرعاقبۃ وادخل علیناشھرنا ھذا بالسلامۃ والامن والایمان والمعافاۃ والرزق الحسن"
ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے،بعض لوگوں نے ان کا نام فروہ لکھاہے،لیکن یہ غلط ہے اور صحیح نام وہی ہے،جوہم لکھ آئے ہیں۔