ابوغلیظ،ابوموسیٰ نے اجازہً ابوبکربن ابونصرعثوانی سے،انہوں نے روح بن محمد سے،انہوں نے ابوعلی بن شاذان سے(اپنی کتاب میں)انہوں نے ابوبکرمحمد بن عباس بن
نجیع سے،انہوں نے اسماعیل بن اسحاق الرقی سے،انہوں نے عبداللہ بن معاویہ جمحی سے روایت کی،کہ انہوں نے اپنے والدسےیہ حدیث سُنی،جوانہوں نے اپنے والدسے
،انہوں نے ابوغلیظ سے نقل کی،کہ میرے ہاتھ میں لٹورادیکھ کرآپ نے فرمایا،کہ یہ وہ پہلاپرندہ ہے جس نے عاشورے کا روزہ رکھاتھا۔
اسماعیل کاقول ہے کہ عبداللہ ابوغلیظ کی اولادسےتھا،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہےاورلکھاہے کہ حدیث اس کے نام کی طرح غلیظ ہے۔