ابوالغوث بن حصین الخثمی،عرج سے تھے،عثمان بن عطاء نے اپنے والد سے،انہوں نے ابوالغوث بن حصین سے روایت کی،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم سے فوت
شدہ آدمی کے حج کے بارےمیں دریافت کیا،آپ نے فرمایا،ہاں فوت شدہ آدمی کی طرف سے حج کیا جاسکتاہے،انہوں نے پوچھا،یارسول اللہ،اگراس کے ذمے روزے بھی
ہوں،توآپ نے جواب دیا،ہاں،روزہ بھی رکھاجاسکتاہے،لیکن صدقہ بہترہے،تینوں نے ذکرکیاہے۔