ابوغزیہ انصاری،ان سے ان کے بیٹےغزیہ نے روایت کی وہ شامی شمارہوتے ہیں،یزید بن ربیعہ صنعانی نے غزیہ بن ابوغزیہ سے،انہوں نے اپنے والدسےروایت کی،کہ رسولِ
کریم باہرکوچلےاور آپ کے ساتھ چندآدمی تھے،ان میں سے ایک آدمی دوسرے سے کہنے لگا،"یامحمدیاابوالقاسم،حضورِ اکرم رُک گئےاورفرمایا،کہ میرانام اورکنیت جمع
نہ کیا کرو"،وہاں قریب ہی ایک آدمی کھڑاپڑھ رہاتھا، وہ بادل کی طرح دوڑتاہواآیا،اس نے اسیدبن حضیر کی طرح حدیث بیان کی،تیوں نے ان کا ذکرکیا ہے۔