ابوہیثم مالک بن تیہان بن مالک بن عتیک بن عمربن عبدالاعلم بن عامربن زعورابن جشم بن حارث بن خزرج بن عمروبن مالک بن اوس انصاری اوسی اورزعوراجوعبدالشہل کے
بھائی ہیں،بیعت عقبہ میں موجودتھےاورنقیبوں میں شامل تھے۔
ابوجعفرنے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابنِ اسحاق سے یہی روایت بیان کی ہے اورلکھاہےکہ بنو عبدالاشہل کے نصیب اسید بن حضیراورابوالہیثم بن تیہان تھے،اوراسی
اسناد سے انہوں نے غزوہء بدر میں بنوعبدالاشہل اورابوالہیثم بن تیہان سے شریک ہونے والوں میں سے مالک اورعتیک کا ذکرکیاہے جو تیہان کے بیٹے تھے،ابوالہیثم
تمام غزوات میں شریک رہے اوربیس یا اکیس سال ہجری میں فوت ہوئے،ایک روایت کے مطابق وہ جنگ صفین میں حضرت علی کے لشکرمیں تھے،اوراسی معرکے میں شہید ہوئے،ہم
پیشترازیں مالک کے ترجمے میں ان کا ذکرکرچکے ہیں،ابوعمر،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔