ابوالہیثم،یہ اول الذکرسے مختلف آدمی ہیں،طبرانی نے ان کا ذکرکیاہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوغالب سے،انہوں نے ابوبکربن ریدہ سے (ح)ابوموسیٰ نے حسن بن احمد سے
انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،ان دونوں نے سلیمان بن احمدسے،انہوں نے وردبن احمدبن لبید سے،انہوں نے صفوان بن صالح سے،انہوں نے ولید بن مسلم سے،انہوں نے ابن
لہیعہ سے،انہوں نے بکربن سوادہ سے،انہوں نے ابوالہیثم سے روایت کی کہ وہ وضوکررہے تھے،کہ آپ نے فرمایا،اے ابوالہیثم،اپنے پاؤں کے نچلے حصے کاخیال
رکھو،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔