ابوالحازم انصاری جو بنو بیاضہ کی مولیٰ تھے،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے ابوعمرو بن ہمدان سے،انہوں نے حسن بن
سفیان سے،انہوں نے احمد بن عبدہ سے،انہوں نے حسن بن صالح سے،انہوں نے ابوالاسود سے،انہوں نے اپنے چچا منصور بن ابوالاسود سے،انہوں نے اعمش سے،انہوں نے شمر
بن عطیہ سے،انہوں نےابوحازم سے روایت کی، کہ حضور اکرم بدر کے دن سائے میں بیٹھے تھے،اور صحابہ دھوپ میں لڑرہے تھے،جبریل علیہ السّلام نازل ہوئے،یارسول
اللہ!آپ سائے میں بیٹھے ہیں،اور صحابہ دھوپ میں لڑرہے ہیں،حضورِ اکرم نے سُنا،تو آپ بھی دھوپ میں بیٹھ گئے،ابونعیم اور موسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے۔