ابوحازم والد کریم حسن بن سفیان اور ابنِ ابی شیبہ نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے
محمد بن احمد بن حسن سےانہوں نے محمد بن عثمان بن ابی شیبہ سے،انہوں نے جنادہ بن معلس سے،انہوں نے قیس بن ربیع سے،انہوں نے ابان بن عبداللہ بجلی سے،انہوں نے
کریم بن ابوحازم سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی، کہ دوآدمی حضوراکرم کے پاس ایک لڑکے کے بارے میں اپناجھگڑا لے کر آئے،حضور اکرم نے وہ لڑکا ایک آدمی
کو دے دیا،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔