ابوادریس عابداللہ بن عبداللہ بن عمرو الخولانی،یہ غزوہ حنین کے سال پیداہوئے،کبار تابعین سے ہیں،وہ فضالہ بن عبید کے بعد امیر معاویہ اور یزید کے طرف سے
عبدالملک بن مروان کے عہد تک دمشق کے قاضی رہےاور اسی دوران میں وفات پائی،مکحول کہتے تھے،کہ انہوں نے ادریس کی طرح کا کوئی آدمی نہیں دیکھا،انہوں نے عبادہ
بن صامت،شداد بن اوس،ابوالدرداءاور عبداللہ بن مسعود سے سماع کیا،معاذ سے ان کے سماع کے بارے میں اختلاف ہے،ابوعمر نے ان کاذکر کیا ہے۔