ابوامامہ اسعد بن زرارہ انصاری خزرجی بعدہٗ از بنومالک نجار،عقبۂ اول و دوم میں موجود تھے اور انصار کے نقیب تھے،بہ قول واقدی یہ پہلے آدمی ہیں،جو ذکوان
بن عبد قیس کے ساتھ بعدازقبولِ اسلام مدینے میں واپس آئے اور بعد از ہجرت انہوں نے بدر سے پہلے نویں مہینے ماہ شوال میں وفات پائی، ایک روایت ہے کہ حضور
اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے پیشتر وفات پا گئے تھے، لیکن پہلی روایت اصح ہے،ہم اسعد کے ترجمے میں ان کا ذکر زیادہ تفصیل سے لکھ آئے
ہیں،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔