ابواسرائیل انصاری،مدنی ہیں،اور انہیں صحبت حاصل ہوئی،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سےبیان کیا کہ میرے والد نے عبدالرزاق سے،انہوں نے
ابن جریج سے،انہوں نے ابنِ طاؤس سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابواسرائیل سے بیان کیا کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے ،اور
میں نماز پڑھ رہاتھا،صحابہ نے حضوراکرم کو بتایا، یارسول اللہ،یہ وہ شخص ہے جو نہ بیٹھتا ہے،نہ لوگوں سے باتیں کرتا ہےاور نہ سائے میں کھڑاہوتا ہے،اور روزہ
رکھتا ہے،حضورِاکرم نے فرمایا،اسے کہوکہ بیٹھے،باتیں کرے سائے میں آرام کرے اور روزے رکھے،تینوں نے اس کا ذکر کیاہے۔