ابوجعد بن جنادہ بن ضمرۃ الضمری از بنوضمرہ بن بکر بن عبد مناہ بن کنانہ الکنانی الضمری ایک روایت میں ان کا نام اورع ہے،ایک میں جنادہ اور ایک میں عمرو بن بکر،یہ ابوعمرکاقول ہے،انہیں صحبت میسر آئی،اور مدینہ میں بنوضمرہ کے محلے میں ان کاگھر تھا،ان سے عبیدہ بن سفیان حضرمی نے روایت کی،کئی راویوں نے باسنادہم ابوعیسیٰ ترمذی سے،انہوں نے علی بن خشرم سے،انہوں نے عیسیٰ بن یونس سے،انہوں نے محمد بن عمرو سے،انہوں نے عبیدہ بن سفیان سے،انہوں نے ابوجعدضمری سے روایت کی کہ( یہ زعمِ محمد بن عمرو انہیں حضور اکرم کی صحبت حاصل ہوئی)حضور اکرم نے فرمایا،جس شخص نے بوجہ کاہلی تین جمعے قضاکردئیے،اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگادیتا ہے،تینوں نے ان کا ذکر کیاہے،امام بخاری ان کے نام سے ناواقف ہیں اور ان سے صرف یہی ایک حدیث مروی ہے۔