ابوجعد غطفانی اشجعی از بنواشجع بن ریث بن غطفان،وہ سالم بن ابوجعد کے والد ہیں،ان کا نا م رافع تھا، اوراشجع کوفی کے مولیٰ تھے،انہیں حضورِاکرم کے صحبت نصیب ہوئی،بغوی نے ان کا ذکر کیا ہے، بقول ابوعمر ان کی وہ حدیث جو انہوں نے حضرت علی اور ابن مسعود سے روایت کی،احترام سے سنی گئی،ان کے بیٹے سالم نے ان سے روایت کی،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،نیکی پرانی نہیں ہوتی،جرم کو نہیں بھلایاجاتا،اور گناہ فنانہیں ہوتا،ابونعیم ،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔