ابوالجدعاء،ابوبکر بن علی نے ان کاذکر کیاہے،خالد الخدار نے عبداللہ بن شفیق سے،انہوں نے ابوالجدعاء سے روایت کی،کہ انہوں نے ایک محفل میں کہ جس میں وہ
چوتھے آدمی تھے،بیان کیا ، کہ انہوں نے حضورِاکرم کو فرماتے سُنا ،کہ میری امت میں ایک آدمی کی شفاعت سے بنوتمیم کے کئی آدمی بہشت میں جگہ پالیں گے ہم نے
گزارش کی،آپ کے سوایارسول اللہ!حضور اکرم نے فرمایا، ہاں،ابوموسیٰ نے اسی طریقے سے اس کا ذکر کیا ہے،لیکن ان کا نام عبداللہ بن ابوالجدعاء مشہور ہے۔