ابوالجمل،عباس الدوری سے منقول ہے،میں نے یحییٰ بن معین کو سُنا،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی ابوالجمل کانام ہلال بن حارث تھا،اور حمص
میں رہتے تھے،وہاں میں نےا ن کا ایک لڑکا بھی دیکھاابوعمرنے اسی طرح مختصراً ان کا ذکر کیا ہے،ابنِ اثیر لکھتے ہیں،ابوعمر کو ان کی کنیت کے متعلق اشتباہ
ہواہے،کیونکہ ان کی کنیت ابوالحمراءتھی،اورعلماءکااس پر اتفاق ہے،اور عباس نے ابن ِمعین سے جو روایت کیاہے،اوردولابی اور ابن الاعرابی نے اسی طرح نقل کردیا
ہے،اور اسے محمد بن مخلد العطار وغیرہ نے عباس الدوری سے نقل کیا ہے ایسامعلوم ہوتا ہے،جس نسخےسے ابوعمر نے نقل کیا ،اس میں کاتب سے غلطی ہوگئی،اورابوعمر نے
غور نہیں کیا،ورنہ اس جیسے آدمی سے جو اپنے حافظے اور اتقان کی وجہ سے مشہور ہے،ایسی غلطی کا ارتکاب عجیب معلوم ہوتا ہے،امام بخاری نے انہیں
ابوالحمراءلکھاہے،اورابوعمر نے بھی ابوالحمراء کے ترجمے میں یہ غلطی نہیں کی۔