ابوالخیریزنی نےایک انصاری،لیث بن سعدنےیزیدبن ابوحبیب سے،انہوں نے ابوالخیرمرثد بن عبداللہ یزنی سےروایت کی،کہ ایک انصاری نے انہیں بتایا،کہ عیدالاضحیٰ کے
موقعہ پرمدینے میں لوگوں نےکچھ شورسُنا،اورسمجھےکہ حضورِاکرم نمازعیدپڑھ چکےہیں،چنانچہ انہوں نےاپنی قربانی کےجانورذبح کردئیےبعدمیں انہیں معلوم ہوا،کہ
اندازہ غلط تھا،اورحضورِاکرم نے ابھی نمازادا نہیں کی،چنانچہ انہوں نے آدمی بھیج کرحضورِاکرم کوصورتِ حال سےآگاہ کیا،آپ نے فرمایا،کہ
اورجانورخریدواورپھرسےقربانی کرو،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔