ابوخیرہ صباحی العبدی از اولاد صُباح بن لکیتربن افصی بن عبدالقیس سے تھے،خلیفہ نے ان کا ذکر کیا ہے، اور لکھا ہے، کہ ابوخیرہ صُباحی جو بنوعبدالقیس سے
تھے،وہ بنو عبدالقیس کے وفد میں شریک تھے،داؤدبن مساور نے مقاتل بن ہمام سے،انہوں نے ابوخیرہ صباحی سے روایت کی کہ وہ اس وفد میں جو چالیس سواروں پر مشتمل
تھا،اورحضور اکرم کی خدمت میں حاضرہواتھا،شامل تھے،ان کا بیان ہے،کہ حضورِاکرم نے ہمیں کدو میں ،سیاہ گھڑے میں، درخت کےتنے میں سوراخ کرنے اور قیراندوہ دہ
برتن میں نبیذ تیارکرنے سے منع فرمایاہم نے کہا،یارسول اللہ!ہمارے یہاں ایک گھاس ہوتی ہے جس سے ہم کام چلالیتے ہیں،حضوراکرم نے ہاتھ اٹھا کر فرمایا،اے
خدا!توبنوعبدالقیس کو معاف فرما،تینوں نے ان کا ذکر کیاہے۔
امیر ابونصر کا قول ہے کہ اس قبیلے میں سے کسی نے بھی اس کے سواکچھ بھی روایت نہیں کیا۔