ابوخلاد الرعینی ،انہیں صحبت نصیب ہوئی،مگر ان کے نام اور نسب کا پتہ نہ چل سکا،یحییٰ ثقفی نے اذناً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ہشام بن عمار سے،انہوں
نے حکم بن ہشام ثقفی سے،انہوں نے یحییٰ بن سعید بن ابان قرشی سے،انہوں نے ابوفروہ سے،انہوں نے ابوخلاد سے جو صحابی ہیں، انہوں نے حضورِ اکرم سے روایت کی،آپ
نے فرمایا جب تم کسی ایسے مردِ مومن کو دیکھو جو دنیا سے بے نیاز اور کم گو ہو،تو اس سے قریب ہونے کی کوشش کرو،کہ ایسے شخص پر حکمت کا القاء ہوتا ہے، ہشام
بن عمارنے حکم سے،انہوں نے یحییٰ سے اسی طرح روایت کی،امام بخاری نے احمد الدورقی، انہوں نے یحییٰ بن سعید بن ابان بن سعید بن عاص سے روایت کی،ابوفروہ خزری
نے ابومریم سے، انہوں نے خلاد سے،انہوں نے رسولِ کریم سے اسی طرح روایت کی،اور یہی صحیح ہے،تینوں نے ان کا ذکر کیاہے۔