ابوخلیدہ فہری،یزید بن ہارون نے محمد بن مطرف سے،انہوں نے اسحاق بن ابوفروہ سے،انہوں نے ابوخلیدہ فہری سے،انہوں نے والد سے،انہوں نے داداسےروایت کی،حضورِ
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس نے کسی پیاسے کو پانی پلایا،کہ وہ سیر ہوگیا،اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دے گا،اور جس نے کسی بھوکے کو
پیٹ بھر کا پانی پلایا،اس کے لئے جنت کے سب دروازے کھول دئیے جائیں گے،اوراسے اجازت ہوگی کہ جس دروازے سے چاہے بہشت میں داخل ہوجائے،اسے رواد بن جراح نے
محمد بن مطرف سے روایت کیا،اور ان کا نام ابن خلید لکھا ہے،ابوالشیخ نے باسنادہ روایت کیااور ابن خلیدہ عن ابیہ لکھا،لیکن پہلی روایت اصح ہے،ابوموسیٰ نے ان
کا ذکر کیا ہے۔