ابوخنیس الغفاری کابیان ہے ک وہ ایک دفعہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم کی معیت میں غزوہ کے لئے نکلے جب وہ عفان کے مقام پر پہنچے،تو حضورِ اکرم کے صحابہ
بھی پہنچ گئے اور گزارش کی ،یارسول اللہ!ہم بھوک سے لاچارہوگئے ہمیں اجازت دیجئے،تاکہ ہم اپنی سواریاں ذبح کر کے اپنے پیٹ بھریں،حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ
عنہ نے درخواست کی،یارسول اللہ ،اگر آپ راشن میں برکت کے لئے دعافرماتے تو بہترہوتا،پھر راوی نے اکی عمدہ حدیث جس کا تعلق نبوّ ت کی نشانیوں سے تھا، بیان
کی، ان کی یہ حدیث ابوبکر بن عمر بن عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن عمر نے (جوامام مالک کے شیخ ہیں) ابراہیم بن عبداللہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن
ابوربیعہ سے روایت کی اور انہوں نے ابوخنیسہ سے سنی او رپھرحدیث بیان کی،تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔