ابوالمہلب غیرمنسوب ہیں اورحضرمی نے انہیں "الوحدان"میں صحابہ میں شمارکیاہے،ابوموسیٰ بن ابوبکرمدینی نے اذناً حسن بن احمدسے،انہوں نے احمدبن عبداللہ
سے،انہوں نے محمدبن محمد المقری سے،انہوں نے محمدبن عبداللہ بن سلیمان سے(ح)احمدنے محمد بن احمدبن حسن سے،انہوں نے محمد بن عثمان بن ابی شیبہ سے،انہوں نے
ضراد بن صردسے،انہوں نے محمد بن اسماعیل بن ابوفدیک سے،انہوں نے عبدالعزیز بن مہلب سے،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے داداسے روایت کی،کہ حضورِاکرم نے
ابوبکراورعمرکے بارے میں ارشاد فرمایا،کہ یہ میرے کان اورآنکھ ہیں،احمد کا قول ہے کہ ان کی کتاب میں اسی طرح مذکورہے۔
ان کا نام عبدالعزیز بن مطلب بن عبداللہ بن حنطب ہے،احتمال ہے کہ ابومہلب ان کی کنیت ہو،اور اس کا احتمال بھی ہے کہ مطلب کو کسی نے مہلب پڑھ لیاہو،واللہ
اعلم،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔