ابوالملیح ہذلی،اپنےوالدسےروایت کی،کثیرالتعدادلوگوں نےباسنادہم ابوعیسیٰ محمدبن عیسیٰ سے،انہوں نے ابوکریب سے،انہوں نے ابن المبارک محمدبن بشراورعبداللہ بن
اسماعیل سے، انہوں نےسعیدبن ابوعروبہ سے،انہوں نےقتادہ سے،انہوں نے ابوالملیح سے،انہوں نے اپنے والد سےروایت کی،کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلّم نےدرندوں کے
چمڑے کوبطورِفرش استعمال کرنے سے منع کیا،ابوعیسیٰ کہتےہیں کہ ہم سعیدبن ابوعروبہ کے سوااورکسی کونہیں جانتے،جس نے "عن ابوالملیح عن ابیہ"کہاہو،ابوموسیٰ
کوچاہیئے تھاکہ وہ ان کاذکرکرتے،حالانکہ انہوں نے ایسے لوگوں کاذکربھی کیاہے،جوابوالملیح سے ضعیف ترہیں۔