ابومنفعہ ثقفی،بقول ابونعیم بصرے میں سکونت کرلی تھی،ابوعمرلکھتے ہیں ان کا شمار صحابہ میں ہوتاہےعبدالوہاب بن ابومنصور صوفی نے باسنادہ ابوداؤدسے،انہوں نے
محمدبن عیسیٰ سے،انہوں نے حارث بن مرہ سے،انہوں نے کلیب بن منفعہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے دادا سےروایت کی،کہ میں نےآپ سے پوچھا،یارسول اللہ ،میں
کس سے بھلائی کروں،آپ نے فرمایا، اپنے ماں ،باپ ،بہن،بھائی اورآزادکردہ غلام سے،ان کا حق تجھ پر واجب ہے،اوراس صلہ رحمی کا قائم رکھناضروری ہے،تینوں نے ان
کا ذکرکیاہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے،لیکن ابن مندہ نے اختصار سے کام لیاہے،اوران کی نسبت حنفی لکھی ہے،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ابوموسیٰ پراستدراک
کیاہے،کیونکہ ابونعیم اورابوموسیٰ دونوں نے انہیں ثقفی لکھاہے،اوران کے مطابق دونوں ایک ہیں۔